بیکانیر، 26 ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی سول ایوی ایشن کے وزیراشوک گجپت راجونے مرکزی حکومت کے علاقائی ہوائی رابطہ منصوبہ کے تحت آج دہلی۔بیکانیر۔دہلی فضائی سروس کا افتتاح کیا۔راجو آبی وسائل کے وزیرمملکت ارجن رام میگھوال اور دیگر معزز لوگ پہلی پروازسے دہلی سے بیکانیرپہنچے۔پہلی باردہلی سےATR۔۔72 طیارے کے نال اڈے پر اترنے پر وہاں موجود سینکڑوں لوگوں نے ڈھول بجاکراپنی خو شی کااظہارکیا۔انہوں نے شمع روشن کی اوردہلی بیکانیر سروس شروع کردی۔طیارہ چار بجے دہلی کے لیے روانہ ہوگیا۔ اس موقع پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اشوک گجپت راجو نے کہا کہ بیکانیر میں دہلی کے لیے فضائی سروس کے آغاز کے ساتھ ہی بیکانیر ملک ہی بلکہ پوری دنیاکے ساتھ جڑگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت علاقائی رابطے میں توسیع کے لیے پرعزم ہے۔ اس کام میں مرکز اور ریاستی حکومت نے یکجہتی سے کام کرتے ہوئے بیکانیر میں عام لوگوں کو یہ سہولت فراہم کی ہے۔